جدہ:آرسنل سٹار جرمن فٹبالر میسٹ اوزِل کی عمرہ کرنے کی ویڈیو وائیرل ہو گئی

جمعہ 20 مئی 2016 11:28

جدہ:آرسنل سٹار جرمن فٹبالر میسٹ اوزِل کی عمرہ کرنے کی ویڈیو وائیرل ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20مئی 2016ء) : جرمی سے تعلق رکھنے والے اور آرسنل کلب کے سٹار فٹ بالر میسٹ اوزِل”Mesut Ozil“ کے عمرہ کرنے کی ویڈیو کے بعد ہزاروں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ اوزِل کی عمرہ کرتے ہوئے متعدد افراد نے تصاویر بھی اتاریں اور ان کوٹویٹر پر پوسٹ بھی کیا۔

(جاری ہے)

مسلمان فٹبال سپر سٹارز میں اوزِل، ریاض محریز، اور عدنان جنوز کے ہم پلہ کھلاڑی ہیں ۔اور اس وقت فٹ کی دنیا میں مسلمانوں کی بھر پور نمائندگی کر رہے ہیں۔ میسٹ اوزِل کا پیدائشی طور پر تعلق ترکی سے ہے لیکن اب وہ جرمن شہریت رکھتے ہیں۔ پچھلے دنوں دبئی کے دورے میں انہوں نے فٹ بال کھیلنے والے بچوں کو فٹ ٹپس دیں۔ انہوں نے اردن میں پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ بھی کیا۔

جدہ:آرسنل سٹار جرمن فٹبالر میسٹ اوزِل کی عمرہ کرنے کی ویڈیو وائیرل ..

متعلقہ عنوان :