کترینہ کیف کی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ قربتیں بڑھنے کی خبروں کی تردید

جمعہ 20 مئی 2016 11:27

کترینہ کیف کی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ قربتیں بڑھنے کی خبروں کی تردید

ممبئی ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکار کترینہ کیف سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ قربتیں بڑھنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں سدھارتھ کے ساتھ فلم ”بار بار دیکھو“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور ایسا کہا جارہا ہے کہ اس دوران ان دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں ہیں، تاہم اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے مذاق قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا سدھارتھ اور ان کے قریب آنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی ان خبروں کی کوئی بنیاد ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں کترینہ اور رنبیر کپور کا بریک اپ ہوگیاتھا۔