فلموں کے ذریعے سبق آموزکہانی کہنے کی کوشش کرتا ہوں، ہنسل مہتا

جمعہ 20 مئی 2016 11:27

فلموں کے ذریعے سبق آموزکہانی کہنے کی کوشش کرتا ہوں، ہنسل مہتا

ممبئی ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) بالی وڈ ہدایتکار ہنسل مہتا کا کہنا ہے کہ وہ فلموں کے ذریعے سبق آموزکہانی کہنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ہدایتکار نے کہا کہ وہ اپنی فلم کے ذریعے کوئی سبق آموزکہانی کہنے کی کوشش کرتے ہیں،ان کی فلمیں کئی بار مختلف مانی جاتی ہیں کیونکہ ہماری عام فلموں میں کوئی کہانی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ وہ پوری ایمانداری سے فلم بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ہنسل نے کہا کہ اگر ناظرین فلم کو باکس آفس پر کامیاب نہیں بناتے توانہیں لگتا ہے کہ یہ فلم سے زیادہ ناظرین کی ناکامی ہے۔