لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو نادرا کی جانب سے غیر ملکی قرار دینے پر ڈائریکٹر نادرا سے ایک ہفتے میں وضاحت طلب کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2016 11:23

لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو نادرا کی جانب سے غیر ملکی قرار دینے پر ڈائریکٹر ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو نادرا کی جانب سے غیر ملکی قرار دینے پر ڈائریکٹر نادرا سے ایک ہفتے میں وضاحت طلب کرلی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار چونیاں کے رہائشی محمد سلیم کی جانب سے بتایا گیا کہ نادرا نے پاکستانی شہری محمد سلیم کو غیر ملکی قرار دیکر شناختی کارڈ بلاک کردیا حالانکہ محمد سلیم نے اپنے والدین اور بھائیوں کے شناختی کارڈ بھی نادرا حکام کو دکھائے لیکن نادرا حکام اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے اور سلیم کو غیر ملکی شہری قرار دیدیا۔

فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ نادرا غیر ملکیوں کو تو پکڑ نہیں رہا اور اپنے شہریوں کو شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہا۔ عدالت نے نادرا حکم سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔