لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ نواب ٹاﺅن پولیس کو وکیل پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2016 11:19

لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ نواب ٹاﺅن پولیس کو وکیل پر تشدد کرنے والے افراد ..

لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ نواب ٹاﺅن پولیس کو وکیل پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل رانا انتظار حسین نے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم افراد نے ایڈووکیٹ راجا عابد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ایس ایچ او نواب ٹاﺅن میڈیکل آنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کررہا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج نے بھی احکامات جاری کیے لیکن عمل درآمد نہ ہوسکا جسٹس صداقت علی خان نے وکیل پر تشدد کرنے والے افراد کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔