خیبر پختونخوا حکومت شدید گرمی کے پیش نظر فی الفور سکول بند کرنے کا اعلان کرے ‘ محمد عمران سالارزئی

جمعہ 20 مئی 2016 11:19

پشاور۔20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین نے خیبر پختونخوا حکومت سے سکولوں کے لئے گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے معصوم بچوں کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر شیڈول پر نظر ثانی کرتے ہوئے یکم جون کی بجائے آج سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے اس لئے خیبر پختونخوا حکومت کو بھی سکولوں کی تعطیلات کا اعلان کر دینا چاہئے ۔

یو سی حیات آباد کے نائب ناظم محمد عمران سالارزئی ‘ مسلم لیگ (ن) پشاور کے رہنما حاجی میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ اور جے آئی یوتھ ونگ کے رہنما ہارون لقمان آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 10سے15 روز چھٹیاں پہلے دے دینے سے بچوں کے تعلیمی سال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جبکہ بصورت دیگر ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے لہذا صوبائی حکومت کو صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور سکولوں کو بند کر دینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز درگئی کے سکول میں 75 بچے گرمی کی شدت کے باعث بے ہوش ہو گئے تھے تاہم بروقت طبی امداد کے باعث ان کی جان بچ گئی لیکن اگر صوبائی حکومت نے سکول بند نہ کئے تو بچوں کی قیمتی جانوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :