وزیراعظم نوازشریف آج سوات میں کڈنی ہسپتال کا افتتاح کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2016 11:13

وزیراعظم نوازشریف آج سوات میں کڈنی ہسپتال کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف آج سوات کا دورہ کریں گے جہاں وہ 110بستروں پر مشتمل کڈنی ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال اسحاق ڈار کی سربراہی میں پنجاب اسپتال ٹرسٹ کی جانب سے بنایا گیا ہے ، نوازشریف کڈنی ہسپتال پر کل لاگت 800 ملین روپے آئی ہے۔نوازشریف کڈنی ہسپتال میں 110 بستر اور 14 ڈائیلیسز مشینیں ہیں، یہاں سی ٹی اسکین ، ایکسرے اور پتھالوجی لیب اور بلڈ بینک کی سہولت بھی ہے۔