پنوعاقل تھانے کے حوالات کی چھت توڑ کر دو ملزمان فرار ہو گئے

جمعرات 19 مئی 2016 22:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پنوعاقل تھانے کے حوالات کی چھت توڑ کر دو ملزمان فرار ہو گئے، ملزمان یک ہفتہ قبل قتل ہونے والیپرائمری ٹیچر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تھے تفصیلات کے مطابق سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے تھانے کے حوالات کی چھت توڑ کر دو ملزمان میر زمان اور گل رحمان فرار ہو گئے دونوں ملزمان ایک ہفتہ قبل پنو عاقل کے علاقے بشیر آباد میں قتل ہونے والے پرائمری ٹیچر غلام مصطفے عالمانی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تھے جن کی دوبارہ گرفتاری کے لیے پولیس نے ان کے گھر پر چھا پے ما رے تاہم کوئی کامیابی حآصل نہیں ہو سکی ہے جبکہ پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی بھی کرادی ہے جبکہ ملزمان کے فرار ہونے کے پیچھے پولیس اہلکاروں کی مدد کے شک کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :