پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 6 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 19 مئی 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں بھتہ خور، ڈکیت اور لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے منگھوپیر، کھارادر اور لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور ڈکیت شامل ہیں۔ لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کا تعلق عذیر جان بلوچ گروپ سے ہے جو دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :