چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کیساتھ ملاقات میں سینیٹر رحمان ملک کی تمام تلخیاں دور ہوگئیں

جمعرات 19 مئی 2016 22:48

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کیساتھ ملاقات میں سینیٹر رحمان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کیساتھ ملاقات میں سینیٹر رحمان ملک کی تمام تلخیاں دور ہوگئی ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلخی کی باتیں کسی دشمن نے اڑائیں تھیں۔بلاول بھٹو زرداری میرے لیڈر ہیں وہ مجھ سے کسی بھی بات پر ناراض نہیں ہیں۔سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک نے جمعرات کوبلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سینٹر رحمان ملک نے چیئرمین کو اپنے دورہ انگلینڈ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے سینٹر رحمان ملک کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا پر میرے خلاف چلنے والی مہم پر سخت ناراضگی اور افسوس کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری میرے لیڈر ہیں۔ ان کی مجھ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ مخالفین کی اڑائی گئی ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ بلاول مجھ سے نالاں ہیں۔