تھر کیلئے وزیر اعلی کی فراہم کردہ میڈیکل موبائلز فور کی بجائے ٹو ویل نکلیں

جمعرات 19 مئی 2016 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) وزیر اعلی سندھ کی جانب سے اعلان کردہ 7 فور ویل میڈیکل موبائل یونٹس میں سے 4 مٹھی ڈی سی آفس پہنچ گئیں۔ تاہم، میڈیکل موبائل فور وہیل کی بجائے ٹو وہیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تھرپارکر کی 6 تحصیلوں مٹھی، ڈیپلو، چھاچھرو، اسلام کوٹ، ننگر پارکر اور ڈاھلی کے ریسگستانی گاں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 7 فور ویل میڈیکل موبائل یونٹس دینے کا اعلان کیا تھا، جن میں سے 4 میڈیکل موبائل مٹھی ڈی سی آفیس پہنچ گئی ہیں۔

لیکن وہاں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی 4 میڈیکل موبائلز فور وہیل کی بجائے ٹو ویل ہیں۔ یہ گاڑیاں بھی تھرپارکر کے ریگستانی دیہاتی علاقوں تک نہیں پہنچ سکیں گی اور اس طرح تھر کی عوام سے کیا گیا وعدہ وفا نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی عوام کو کوئی فائدہ ہو گا۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کل مٹھی ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیکل موبائل کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :