اس وقت ملک میں اخلاقی، معاشی، انتخابی اور سیاسی کرپشن کا راج ہے‘ ملک کے عوام اس کرپشن سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ‘افسوس چند سیاسی جماعتیں اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر کرپشن کو طول دے رہی ہیں ‘ مزارات اولیاء کے نام سے حکومت خود سالانہ کروڑوں بٹورتی ہیں ‘ان مزارات کے بجلی کے بل تک بھی ادا نہیں کئے جاتے

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کا بیان

جمعرات 19 مئی 2016 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں اخلاقی، معاشی، انتخابی اور سیاسی کرپشن کا راج ہے۔ ملک کے عوام اس کرپشن سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن افسوس چند سیاسی جماعتیں اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر کرپشن کو طول دے رہی ہیں۔ سندھ بھر کے تمام اداروں اور محکموں میں بھی کرپشن عروج پر ہے اور یہی کرپشن کراچی سمیت سندھ بھر کو کھنڈرات میں تبدیل کررہی ہے۔

مزارات اولیاء کے نام سے حکومت خود ان مزارات سے سالانہ کروڑوں روپے بٹورتی ہیں اور ان مزارات کے بجلی کے بل تک بھی ادا نہیں کئے جاتے۔ بانی و قائد پاکستان سنی تحریک محمد سلیم قادری اور سانحہ نشتر پارک کے کیسز کو سندھ حکومت ایک سازش کے تحت فوجی عدالتوں میں نہیں بھیج رہی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاہلسنت کی سیکورٹی واپس لے کر سندھ حکومت نے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے اگر مرکز اہلسنت کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور مشیر مذہبی امور سندھ پر عائد ہوگی۔

پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں رکنیت سازی آج سے شروع کی جارہی ہے اور یہ تین ماہ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے اس ملک کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے۔ آج اس ملک میں معاشی، اخلاقی، سیاسی اور انتخابی سطح پر کرپشن کا راج ہے۔ ملک کے اہم ادارے اور ان کے سربراہان بدترین کرپشن میں ملوث ہیں۔ ہمارا کوئی ادارہ اس وقت ایسا نہیں جو ان حکمرانوں کے زیر سایہ کرپشن میں ملوث نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے 20 کروڑ عوام ان کرپشن مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا دئیے گئے ہیں اور جب یہ عوام اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں تو یہی سیاسی جماعتیں اپنے بیرون ملک بیٹھے آقاؤں کے اشارے پر اس کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :