عوامی تحریک کا17 جون کو لاہور میں مال روڈ پر دھرنے کا اعلان‘ ڈاکٹر طاہر القادری قیادت کر یں گے

جمعرات 19 مئی 2016 22:44

عوامی تحریک کا17 جون کو لاہور میں مال روڈ پر دھرنے کا اعلان‘ ڈاکٹر طاہر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) شہدائے ماڈل ٹاؤن کے دو سال پورے ہونے پر عوامی تحریک نے 17 جون کو لاہور میں مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کر دیا جبکہ عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری قیادت کر یں گے ۔

(جاری ہے)

عوامی تحر یک کے تر جمان کے مطابق اس دھرنے کی قیادت ڈاکٹر طاہرالقادری کرینگے جبکہ اس میں پنجاب بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی‘ حکمرانوں نے ماڈل ٹاون میں خون کی جو ہولی کھیلی ان کو اس کا حساب دینا پڑے گاپاکستان عوامی تحریک اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولے گی۔