2017 تک ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہونے سے’’ لوڈشیڈنگ فشو‘‘ ہو جائے گی، عرفان دولتانہ

جمعرات 19 مئی 2016 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) پینے کے صاف پانی اور دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے انقلابی پروگرام کا سب سے زیادہ فائدہ جنوبی پنجاب کو ہوگا۔سڑکو ں کی تعمیر و بحالی اور صاف پانی کے منصوبوں کے ساتھ بجلی کی کمی دور کرنے کے منصوبوں پر بھی دن رات کام ہو رہا ہے۔ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کیلئے رواں مالی برس 50 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کے منصوبے کیلئے 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے لگنے والے توانائی کے منصوبوں سے آئندہ 2 برس میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی۔ صنعتیں رواں دواں ہوں گی، زراعت سرسبز ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔وفاقی اور پنجاب حکومت مل کر گیس کی بنیاد پر 3600 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں۔2017 تک ہزاروں میگاواٹ بجلی کی پیداوار سے لوڈشیڈنگ فشو ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :