پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف’’ دمادم مست قلندر‘‘ حکمت عملی تیار کر لی

پٹرولیم مصنوعات فراڈ،وزارت پانی و بجلی میں 1053 ارب کی خرد برد سمیت10میگا سکینڈلز کو بنیاد بنایا گیا

جمعرات 19 مئی 2016 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئر و مرکزی رہنماو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کے مطابق وزارت پانی و بجلی میں 1053 ارب روپے کی خرد برد اور عوام کے ساتھ بجلی فراڈ کے حوالے سے پی ٹی آئی نے دمادم مست قلندر حکمت عملی تیار کر لی ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی عیاشیوں کی خاطر عوام کو’’تکلیف‘‘ پہنچانے کے ماہر ہیں۔

(جاری ہے)

دمادم مست قلندر تحریک میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک ساتھ ریلی نکالنے کا شیڈول بھی شامل ہے۔