صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ سے فلڈریلف سامان کی تفصیلات طلب

جمعرات 19 مئی 2016 22:25

خانیوال ۔19مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء)صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ سے فلڈریلف سامان کی تفصیلات طلب کرلی گئیں، تفصیل کے مطابق ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبے بھر کے ڈی سی او ز کوتحریری مراسلے جاری کئے ہیں جن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر فلڈریلف سامان کی مکمل تفیصلات فوری طورپر طلب کی ہیں تاکہ چیزوں کی کمی کو فوری طورپر دورکیاجاسکے۔