چنیوٹ، مسافر وین الٹنے سے دو خواتین جاں بحق، 13 افرادزخمی

جمعرات 19 مئی 2016 22:24

چنیوٹ ۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء ) دولہن کو میکے لے جانیوالی مسافر وین حادثہ کا شکار، دو خواتین جاں بحق ایک بچے اور سات خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق روالپنڈی کی رہائشی مہوش کی شادی بہاولپورکے رہائشی ندیم سے تین دن قبل ہوئی تھی شادی کے بعد پہلی دفعہ مہوش کو ملانے کے لیے اس کے رشتہ دار اسے لیکر سسرال سے میکے لے جارہے تھے جب ان کی ویگن لاہور روڈ طاہرآباد سٹاپ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی جس کے باعث مسافر وین الٹ کر سڑک کے ساتھ موجود کھیتوں میں جاگر ی جس کے نتیجہ میں 35سالہ شبانہ زوجہ امجد علی ، 20سالہ ریحانہ دختر منشاء ،20سالہ شاہین دختر شہزادہ ، 25سالہ پروین دختر مولا بخش ،18سالہ مہوش زوجہ ندیم ، 38سالہ منظوراں زوجہ محمد رمضان ، 30سالہ نوید ولد منشاء ،18سالہ ندیم ولد محمد منشاء ،4سالہ عبید ولد امجد،24سالہ امتیاز ولد سردار، 50سالہ رمضان ولد احمدسمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے 30سالہ جبکہ فرزانہ زوجہ فیاض اور نسرین موقع پر ہی دم توڑ گئیں ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے عملہ نے زخمیوں اور نعشوں کو چنیوٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچایا جہاں پانچ افراد کی حالت نازک ہونے کے پیش نظر انہیں الائیڈہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او شوکت علی خان کھچی بھی موقع پر پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :