بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے‘گوتم بمبا والے

بھارت نے میزائل تجربہ کسی ملک کے خلاف نہیں اپنے ملک کے دفاع کی غرض سے کیا ، پانامالیکس پاکستان کااندرونی معاملہ ہے بھارت میں بھی اس حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے‘بھارتی ہائی کمشنر

جمعرات 19 مئی 2016 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پاکستا ن میں تعینات بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالے نے کہا ہے کہ بھارت نے میزائل تجربہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اپنے ملک کے دفاع کی غرض سے کیا ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، پانامالیکس پاکستان کااندرونی معاملہ ہے تاہم بھارت میں بھی اس حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں ․ نے کہا کہ سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں ہونے کی امید ہے جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔بھارتی ہائی کمشنر نے کہاکہ سارک سربراہ کانفرنس سے پہلے دونوں ملکوں کو کسی نہ کسی سطح پر بات کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے دونوں ممالک میں کب بات چیت کا آغاز ہو گا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت نے میزائل تجربہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اپنے ملک کے دفاع کی غرض سے کیا ہے جبکہ پانامہ لیکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامالیکس پاکستان کااندرونی معاملہ ہے تاہم بھارت میں بھی اس حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے۔کرکٹ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گوتم بمباوالے نے کہا کہ نیوٹرل جگہ پر کرکٹ میچ کھیلنے کے متعلق بھارتی کرکٹ کونسل کو طے کرنا ہے۔