مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”پانامہ لیکس :مفروضے اور حقائق “ کل منعقد ہوگا

جمعرات 19 مئی 2016 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان ”پانامہ لیکس :مفروضے اور حقائق “ کل جمعہ کی شام مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جارہا ہے جس سے سندھ کے صدر اسمٰعیل راہو،نجکاری کمیشن پاکستان کے چیئرمین ،وزیر مملکت محمد زبیر عمر ،سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خالد جاوید ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر یٰسین آزاد ،سینئر صحافی سعید خاور ، کراچی ڈویژن کے صدر سیّد منور رضا، جنرل سکریٹری خواجہ طارق نذیراور سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں پانامہ لیکس کے مسئلہ کے تمام پہلوؤں با لخصوص معاشی اور قانونی پہلو پر اظہار خیال کیا جائے گا کہ آخر پانامہ لیکس میں شائع ہونے والی آف شور کمپنیاں کیا ہیں اور ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے کیوں ایک نان ایشو کو پاکستان کا سب سے بڑا ایشو بنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :