محکمہ تعلیم پنجاب:شدید گرمی کے پیش نظر نجی و سرکاری سکولوں کے اوقات کارتبدیل کرنے کا فیصلہ

سکولوں کے نئے اوقات کارکے تحت صبح 07بجے کلاسزکاآغاز اور دن 11بجے چھٹی کردی جائیگی،موسم گرما کی تعطیلات یکم جون کو ہی کی جائینگی،سکولوں میں نئے اوقات کار23مئی بروز پیر سے نافذالعمل ہونگے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 مئی 2016 21:52

محکمہ تعلیم پنجاب:شدید گرمی کے پیش نظر نجی و سرکاری سکولوں کے اوقات ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ثناء اللہ ناگرہ سے۔19مئی۔2016ء) :محکمہ تعلیم پنجاب نے شدید گرمی کے پیش نظر پنجاب بھرکے نجی و سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،جس کے تحت تمام سکولوں میں23مئی سے صبح 07بجے کلاسز کا آغاز ہوگا اور دن 11بجے چھٹی کردی جائیگی۔ذرائع کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون کو ہی کی جائینگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب میں گرمی کی غیرمعمولی شدت کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکولوں میں جلدی چھٹی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے سکولوں میں باقاعدہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی کی جائینگی۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ اگر گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی تو سکولوں کے نئے اوقات کار کل 20مئی سے ہی نافذالعمل بھی ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :