ڈی جی خان، سردار احمد علی دریشک کی ڈی جی ہیلتھ پنجاب سے ملاقات

ٹیچنگ ہسپتال کی گھمبیر صورت حال ادویات کی قلت سہلولیات کے فقدان سے اگاہ کیا ، مسائل بیان کئے

جمعرات 19 مئی 2016 21:49

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی ڈی جی ہیلتھ پنجاب سے ملاقات ٹیچنگ ہسپتال کی گھمبیر صورت حال ادویات کی قلت سہلولیات کے فقدان سے اگاہ کیا اور مسائل بیان کئے سردار احمدعلی دریشک نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ڈی جی ہیلتھ پنجاب سید مختیار حُسین شاہ سے لاہو ر میں ملاقات کی اور ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کی صورت حال سے اگاہ کیا سردار احمد علی دریشک نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان پسماندہ علاقہ ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کے دعوے کرتے کرتے ہیں لیکن ٹیچنگ ہسپتال میں داخلہ فیس،الٹراساوٴنڈ،سی ٹی سکین ،ای سی جی مختلف بلڈٹیسٹ کی مد میں فیسیں وصول کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے غریب ونادار مریضوں کا ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کرانا ممکن نہیں صوبہ بلوچستان سمیت دور دراز کے سینکڑوں مریض علاج کے لیے آتے ہیں ہسپتا ل میں شوگر ،کینسر،ہسپا ٹائٹس ودیگر انٹی بائیوٹک ادویات کی شدید قلت ہے ایکسرے مشین 1ماہ سے خراب پڑی ہے پینے کے پانی کا فلٹریشن پلاٹ 2 سال سے بند پڑاہے الٹر ساوٴنڈ روم کو اکثر تالے لگے ہوتے ہیں ہسپتال میں اکثر بلڈٹیسٹوں کی سہلولت نہیں ہے سی ٹی سکین کی فلمیں محدود دی جاتی ہیں نشتر ملتان جانے والے مریضوں سے ایمبولینس کا ڈیزل ڈلوایا جاتا ہے آپریشن کروانے والے مریضوں کا تما م تر سامان باہر سے منگوایا جاتا ہے سخت گرمی میں ایمرجنسی وارڈ ،میڈیکل وارڈ و دیگر وارڈز کے پنکھے خراب ہیں اے سی صرف سٹاف کے کمروں میں چل رہے ہیں مریضوں گرمی میں ترپتے رہتے ہیں ،ڈائلیسز مشینیں ناکافی ہیں سینکڑوں مریضوں کے گردے پرائیویٹ لیب پر ڈائلئسز ہوتے ہیں کتے اور سانپ کی ویکسین اکثر شارٹ رہتی ہے ڈی جی ہیلتھ پنجاب سید مختیار حُسین شاہ کہا کہ تمام ترشکایت سے اگاہ ہیں عنقریب ٹیم کے ہمراہ خفیہ دورہ کروں گااور بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :