ملکی سمت درست کرنے کے لیے آرمی چیف نیب کے ذریعے کرپٹ حکمران اور افیسران کا احتساب کرائیں تو عوام کو سکون ملے گا،شیخ محمد رفیع

جمعرات 19 مئی 2016 21:49

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) غازی اتحاد گروپ کے رہنما شیخ محمد رفیع نے کہاہے کہ ملکی سمت درست کرنے کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نیب کے ذریعے کرپٹ حکمران اور افیسران کا احتساب کرائیں تو عوام کو سکون ملے گاان خیالا ت کا اظہارانہوں غازی اتحاد گروپ کے زیر اہتمام اشرف خان شیروانی کی رہائش گاہ واقع بلاک چورہٹہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی اس موقع پر ملک منور ثاقب ایڈووکیٹ نے کی اس موقع پر میزبان کی جانب سے خصوصی کا اہتمام بھی کیا گیا اجلاس میں سردار احمد خان نیازی ،شیخ ساجد،ڈاکٹر عارف ملک ،شمشادقریشی ،ڈاکٹر محمودشیخ ،ملک شاہدآرائیں ،چوہدری ظفر اقبال گجر،اشفاق احمد ،چوہدری اصغر گجر،شیخ شاہد ،ارشدخان شیروانی ،دانش شیروانی ،عتیق الرحمن کاکڑ،عامر رضا قادری کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین شہر شریک تھے ملک منور ثاقب ایڈووکیٹ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن ،لوٹ ماراقرباپروری کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے بیشتراقدامات اور پالیسیوں سے موجودہ حالات میں بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک منورثاقب ایڈووکیٹ نے خطاب میں کہا کہ بلا امتیاز احتساب کی پالیسیوں سے ہی کرپشن کا خاتمہ ہو گاموجود ہ حالات میں اس امرپہ امیدکااظہار کرتے ہوئے غازی گروپ کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکلات سے دوچار ہے اس سلسلے میں غیرجانبدداراور شفاف احتساب کی پالیسی اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیب کو آزادانہ طور پرکرپشن کے خلاف فیصلہ کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگاشیخ ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف اگر کرپشن فری پاکستان کا پالیسیوں پرعمل پیراہیں توکرپٹ سیاست دانوں کا فوری محاسبہ کرنا ہوگاانہوں نے کہاکہ جس طرح آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ضرب آہن میں پاک فو ج نے کامیابیاں حاصل کی ہیں تو کرپشن کے خلاف بھی سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :