پاکستان ہاکی فیڈریشن کا لاہور میں پہلی نیشنل ہاکی اکیڈمی بنانے کا فیصلہ
کھلاڑیوں کی جدید خطوط پر تربیت کی جائیگی ،تربیت پانیوالے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائیگا
جمعرات 19 مئی 2016 21:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لاہور میں پہلی نیشنل ہاکی اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کر لیا جس میں کھلاڑیوں کی جدید خطوط پر تربیت کی جائے گی جبکہ اکیڈمی میں تربیت پانے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف نے ہاکی کے کھلاڑیوں کی جدید تربیت کے لئے لاہور میں پہلی نیشنل ہاکی اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ رواں سال کے آخر میں اپنا کام شروع کر دے گی ۔
اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی تربیت اور سہولت کے لئے کوچز ، ڈاکٹرز ، ٹرینرز اور فزیالوجسٹ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ۔ نیشنل ہاکی اکیڈمی سے مختلف گروپ ایجیز کے قومی سینئر اور جونیئر کھلاڑی بھی مستفید ہو سکیں گے جبکہ اکیڈمی میں تربیت پانے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.