مشرق وسطی کے انتشار میں اسرائیل کا ہاتھ ہ ،عالمی طاقتیں مشرق وسطی کا جغرافیہ بدلنا چاہتی ہیں،ر یاض حسین شاہ

جمعرات 19 مئی 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے انتشار میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔عالمی طاقتیں مشرق وسطی کا جغرافیہ بدلنا چاہتی ہیں۔ مسلم حکمرانوں کی کوتاہیوں نے عالمی طاقتوں کا میدان جنگ بنا دیا ہے۔اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر عالم اسلام کے تنازعات کا حل نکالا جائے۔

(جاری ہے)

او آئی سی اسلامی دنیا کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں ” عالم اسلام کو درپیش مسائل اور ان کا حل “ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عالم اسلام ایران سعودی کشیدگی کے منفی اثرات کی لپیٹ میں ہے۔مسلم ممالک کی باہمی لڑائی کا فائدہ اسرائیل اٹھا رہا ہے۔مشرق وسطی یہودیوں کی سازشوں کا شکار ہے۔مسلم ممالک مشترکہ کرنسی کا اجرا کریں۔ اقوام متحدہ بھار ت کو نقشہ میں مقبوضہ کشمیر کو اپنا علاقہ ظاہر کرنے سے باز رہے۔

متعلقہ عنوان :