اے ٹی آئی پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کل سے مری میں شروع ہوگی

جمعرات 19 مئی 2016 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء ) انجمن طلبا ء اسلام پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کل(جمعہ ) سے مری میں شروع ہوگی جس میں پنجاب بھر کی مختلف یونٹس اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران شرکت کریں گے ، ورکشاپ کے آخری روز 22مئی کو میلوڈی آبپارہ سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک تعلیمی بجٹ میں اضافے کیلئے پری بجٹ ریلی بھی نکالی جائے گی اس حوالے سے ناظم پنجاب سید بو علی شاہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں موڑنے کے لئے ہر سال انجمن طلبا ء اسلام ایسی ورکشاپس کا اہتمام کرتی ہے جن میں کیریئر کونسلنگ، تقریری مقابلے ،مضمون نویسی اورحالات حاضرہ پرمبنی کوئز سیشن جیسے اہم سیشن ہوتے ہیں جو طلباء کے لئے انتہائی مفید ہیں۔

متعلقہ عنوان :