نواب شاہ: گوٹھ کھڈر موری گاؤں میں 100 سے زیادہ خاندانوں میں کپٹروں کی تقسیم کی تقریب

جمعرات 19 مئی 2016 20:57

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن کھڈر موری کے ناظم سائیں بخش جمالی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سندھ کے غریب عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے کی بجائے ان سے بنیادی ضروریا ت زندگی بھی چھین رہی ہے سندھ میں کرپشن کی انتہا ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوٹھ کھڈر موری گاؤں میں 100 سے زیادہ خاندانوں میں کپٹروں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوراں کیا اس موقع پرمحمد رفیق جمالی رحیم بخش جمالی شبیر جمالی اور دیگر مقرریں نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ حکومت نے جو منصوبے شروع کئے تھے وہ پایا تکمیل نہیں ہو سکے جبکہ رمضاں کی امد سے قبل اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ رمضان کے بابرکت مہینے کی تقدس کی پامالی ہے سندھ حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہے اور ائندہ عام انتخابات میں عوام ان لوگوں کا کامیاب کروائیں جو عوام کے دکھ درد میں اں کے ساتھ کھڑے ہوں۔جماعت اسلامی عوام الناس کی خدمت کر کے روحانی سکون حاصل کرکے اپنے رب کے سامنے سرخروع ہونا چاہتی ہے اور معاشرے میں موجود افراد کی تطہیرقلب کا فریضہ انجام دیکر انسانیت کو امن کی طرف لانا چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :