پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ٗپاکستانی سفیر

طلباء پاکستان میں قیام کے دوران اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور افغانستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں ٗسید ابرار حسین

جمعرات 19 مئی 2016 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) افغانستان میں پاکستان کے سفیر سیّد ابرار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ وہ جمعرات کو کابل میں افغان طالب علموں کی پاکستان روانگی سے قبل ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ پاکستان وزیراعظم سکالر شپس سکیم کے تحت 2009ء سے افغان طلباء کیلئے مکمل فنڈڈ سکالر شپس دے رہا ہے۔

اس سال سکیم کے تحت 600 افغان طالب علموں کا انتخاب کیا گیا جو پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔ پاکستانی سفیر نے تقریب کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ اس سال 600 طالب علموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پاکستانی سفیر نے طالب علموں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں قیام کے دوران اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور افغانستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کی جانب سے افغانستان میں تعلیمی اور انفراسٹرکچر کے ترقیاتی کاموں کے استحکام بالخصوص بلخ میں لیاقت علی خان انجینئرنگ یونیورسٹی، سرسیّد پوسٹ گریجویٹ فیکلٹی آف سائنسز ننگر ہار یونیورسٹی، علامہ اقبال فیکلٹی آف آرٹس کابل یونیورسٹی، رحمن بابا سکول کابل اور رحمن بابا ہاسٹل کابل کی تعمیر کو اجاگر کیا۔ پاکستانی سفیر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ گذشتہ تین دہائیوں میں 35 ہزار سے زائد افغان طلباء نے پاکستان سے گریجویشن مکمل کیا جو اس وقت اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :