الیکشن کمیشن نے خانیوال سے یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی

جمعرات 19 مئی 2016 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خانیوال سے یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یونین کونسل 101 خانیوال سے چیئرمین مظہر خان کھٹڑ اور وائس چیئرمین مہر سرفراز حسین کے مخالف امیدوار کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کے حلف کا اہتمام کرایا جائے۔ مظہر خان کھٹڑ کی جانب سے چوہدری منظور کمبوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :