گوجرانوالہ ٗ نیب کی کارروائی ٗسابق چیف ایگزیکٹو گیپکو اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر غیر قانونی بھرتی کیس میں گر فتار

جمعرات 19 مئی 2016 20:33

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) گوجرانوالہ میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق چیف ایگزیکٹو گیپکو اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر کو غیر قانونی بھرتی کیس میں گر فتار کر لیا۔ دونوں افسران کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے کارروائی کرتے ہوئے گیپکو کے دو سابق افسران چیف ایگزیکٹو گیپکو ابراہیم مجو کہ اور سا بق ڈائریکٹر ایچ آر حشمت علی کا ظمی کو غیر قا نو نی بھر تی کیس میں گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ گیپکو کے دو نو ں افسران کو سا بق ایم ڈی پیپکو طا ہر بشا رت چیمہ کی گرفتاری کے بعد سا بق افسران چیف ایگزیکٹو گیپکو ابراہیم مجو کہ اور سا بق ڈائریکٹر ایچ آر حشمت علی کا ظمی کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ہے، ابراہیم مجو کہ2011 میں گیپکو کے چیف ایگزیکٹو تعینا ت تھے جبکہ ڈائر یکٹر ایچ آر حشمت علی کا ظمی چند ما ہ سے چھٹیوں پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :