پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے 2010-11ء میں سی ڈی اے کی جانب سے الاٹ کئے گئے 19 پلاٹوں کی رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 19 مئی 2016 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے 2010-11ء میں سی ڈی اے کی جانب سے الاٹ کئے گئے 19 پلاٹوں کی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر شفقت محمود کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے سے متعلقہ ایجنڈا زیر غور لایا گیا۔ کمیٹی نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں غیر قانونی طور پر الاٹ کئے گئے 19 پلاٹوں کے بارے میں رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرے۔ کمیٹی نے سی ڈی اے سے کہا کہ الاٹمنٹ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :