ایل پی جی ،آتش بازی کے سامان کی فروخت سمیت16افرادکے خلاف مقدمات درج

جمعرات 19 مئی 2016 20:28

ملتان۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء ) پولیس اورضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی گیس کی غیرقانونی فروخت،آتش بازی کاسامان فروخت اور غیرقانونی طورپر کرائے پر مکان دینے والوں کے خلاف کاروائی کی اور16افراد کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اعجاز کو بغیر اجازت نامہ گیس ریفلنگ کرتے ہوئے قابو کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم اعجاز حسین جبکہ پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم علی حسن کو آتش بازی کاسامان فروخت کرتے ہوئے حراست میں لے لیاجبکہ پولیس تھانہ بی ۔زیڈ نے ملزم منیر کو بغیر اجازت اپنا مکان ملزمان سجاد، عامر، اعجاز، ربنواز، ارسلان، ماجد، کلثوم ، مہوش، صائمہ ، فہمیدہ ، سونیااور صباء دیا ہوا تھا ان کو قابو کر کے جبکہ پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم ادریس جس نے اپنا مکان بغیر اجازت نامہ ملزم محمد ندیم کو دیا ہوا تھا قابو کر لیا۔پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے

متعلقہ عنوان :