تمام بنیادی مراکز صحت پر طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے، ڈی سی اوسیالکوٹ

جمعرات 19 مئی 2016 19:52

سیالکوٹ۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تمام بنیادی مراکز صحت پر عوام الناس کوبہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے اوراس سلسلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میڈیکل افسران اور پیرا میڈکس سٹاف کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنیادی مرکز صحت بونکن کے دورہ کے دوران کہی ۔ ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر محفوظ الرحمن، انچارچ بی ایچ یو ڈاکٹر وجیہہ اعجاز، ڈی او پلاننگ سیالکوٹ عبدالروٴف اور ڈی ڈی او ٹیکنیکل سیالکوٹ یاسر عارف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انچارج بی ایچ یو بونکن ڈاکٹر وجیہہ اعجاز نے ڈی سی او کو بتایا کہ بی ایچ یو بونکن میں ہفتہ کے ساتوں دن بلا ناغہ 24گھنٹے سروس کا تجربہ خاصا کامیاب رہا ہے اور ماہانہ 50 سے 70 بچوں کی پیدائش اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ او پی ڈی میں مریضوں کی تعداد 14سو سے زائد ماہانہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بی ایچ یو میں مریضوں کی رش کی وجہ سے او پی ڈی میں مریضوں کی بیٹھنے کی گنجائش کم ہونے کی وجہ سے کام کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے موقع پر موجود ڈی ڈی او ٹیکنیکل سیالکوٹ یاسر عارف کو ہدایت کی کہ وہ بی ایچ یو کی گنجائش میں اضافہ ، چار دیواری اور ٹائلٹس کی تعمیر کا منصوبہ بنائیں اور اس کی منظوری لیکر فوری اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے ۔

ڈی سی او نے بی ایچ یو بونکن کی بہترین کارکردگی پر ادارے کی سربراہ اور سٹاف کی کوششوں کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ وہ عوام الناس کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گے ۔ ڈی سی او نے موقع پر موجود ڈی او پلاننگ کو تلقین کی کہ بی ایچ یو بونکن کی ملحقہ روڈ کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی فوری تنصیب کو کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہاراں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں سے طبی سہولیات کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر ایم ایس کوٹلی لوہاراں ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ابجد علی طوراور ڈی ایم او سیالکوٹ عامر رضا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دریں اثنا ں ڈی سی او نے ڈالوالی مرکز میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول وینس اونچا، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تیجر تاروکانہ، گورنمنٹ پرائمری سکول تاہو اور گورنمنٹ گرلز سکول سدھ کے بھی اچانک دورے کئے سٹاف کی حاضرچیک کی ۔ ڈی سی او نے ادارے کے سربراہان کو تلقین کی تمام کلاسز میں پنکھوں کو چالو حالت میں رکھا جائے ۔