لوئیر دیرمیں گاڑی کھائی گرنے اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعرات 19 مئی 2016 19:39

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) لوئیر دیر میدان میں گاڑی کھائی گرنے اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا ، پہلا واقعہ شادروزئی کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب سرگند اپنے رشتہ دار کے گھر دعوت پر آنے کے بعداپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ گھر کمبڑجارہے تھے کہ ان کا موٹر کارموڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سرگند ان کے دو بیٹے گل شریف،دس سالہ بچہ کامران،اور ان کا بہوں موقع پر جاں بحق ہوئی جبکہ ایک بیٹا محمدشریف شدید زخمی ہوا جن کو فوری طور تیمرگرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسرے واقعہ لال قلعہ نماز کوٹ کے علاقہ میں مبینہ طو پر زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں گل امین اور ان کا چھوٹا بھائی موقع پر جاں بحق ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔