عدالت نے سیاسی جماعت کے 3کارکنوں کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا

جمعرات 19 مئی 2016 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سیاسی جماعت کے 3کارکنوں کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں قائم انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں رینجرز نے سیاسی جماعت کے 3کارکنوں عرفان عرف انڈا،محمد پرویزاور عمران کو پیش کیا۔ رینجرز لاآفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اورن سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ عنوان :