اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر بہن پر قتل کرنے والے ملزم حیات کے والد کو پولیس کے بیان کے بعد رہا کردیا گیا

جمعرات 19 مئی 2016 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر بہن پر قتل کرنے والے ملزم حیات کے والد کو پولیس کے بیان کے بعد رہا کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس نے ملزم حیات کے والد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی کو اس کے بھائی حیات نے جذبات میں آکر قتل کیا تھا ۔ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔عدالت نے پولیس موقف کے بعد حیات کے والد عنایت خان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :