وفاقی حکومت کا گرین لائن میٹرو بس منصوبے میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ

میٹرو بس سندھ سیکرٹریٹ ،پاکستان چوک برنس روڈ تک جائیگی،ترمیمی روٹ ڈیزائن کی جلد منظوری دی جائیگی

جمعرات 19 مئی 2016 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو بس منصوبے میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گرین لائن بس روٹ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے پہلے میٹرو بس کو گرومندر سے ٹاور تک چلانے کی منظور دی تھی تاہم اب میٹرو بس سندھ سیکرٹریٹ اور پاکستان چوک برنس روڈ تک جائے گی ۔اس ضمن میں ترمیمی روٹ ڈیزائن کی منظوری جلدمکمل ہوجائے گی ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ طحہ فاروقی نے بتایا کہ گرین لائن میٹروبس توسیعی روٹ پراضافی لاگت وفاقی حکومت برداشت کریگی۔ بورڈآفس کلاک ٹاور کوہٹانے اور نیاکلاک ٹاور بنانے کاخرچہ بھی گرین لائن بس منصوبے کی لاگت میں شامل کرلیا گیاہے ۔