Live Updates

تحریک انصاف کل فیصل آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ، تما م تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ‘ اعجاز احمد چوہدری

خواتین کیلئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل ،جلسہ میں لاکھوں عوام شرکت کریں گے‘ سابق صدر تحریک انصاف پنجاب

جمعرات 19 مئی 2016 19:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ تحریک کے سلسلے میں کل ( جمعہ )فیصل آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا جس کے تما م تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، خواتین کے لئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جلسہ میں لاکھوں عوام شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا مؤثر کردار ادا کیا ہے ، عمران خان 20سالوں سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے سنجیدہ ہوتی تو آج ملک و قوم بحرانوں سے کب کی نکل چکی ہوتی ملک میں آزاد احتساب سیل کا نظام بھی قائم کیا جائے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کا قوم احتساب چاہتی ہے (ن) لیگ کی حکومت کی تمام پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہے کسان سڑکوں پر احتجاج کر نے پر مجبور ہے بھار ت سے دوستی نبھانے کے لئے اپنے کسانوں کو تباہ کر دیا ہے تحریک انصاف کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا کچومر نکال دیا ہے ، مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے حکمران ٹولہ سب اچھا کا راگ الاپنے پر لگا ہوا ہے، حکمرانوں میں اتنی بھی جرات نہیں کہ وہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کر سکیں حکمران بھارت کے آگے لیٹے ہوئے ہیں پی ٹی آئی بھارتی وزیر اعظم دریائے چناب کے پانی کا رخ موڑنے کے بیان کی مذمت کرتی ہے بھارت سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے بھارت آبی دہشت گردی کر رہا ہے اور ہمارے حکمران گہری نیند سوئے ہوئے ہے چناب ، جہلم او ر سند ھ کے دریاؤں پر ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کے حق کو تسلیم کیا ہے ،آنے والا بحران پانی کا ہوگا جس کے لئے حکمران کچھ بھی نہیں کر رہے ،دو تہائی اکثریت رکھنے والی (ن) لیگ کی حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے بجائے مزید بحرانوں میں دھکیلا ہے پاکستانی قوم اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑی ہو اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات