وزیر اعظم کا دورہ گلگت خطے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، حاجی محمد ابراہیم ثنائی
اقتصادی راہداری منصوبہ، پاک چین فائبر آپٹک منصوبہ سمیت دیگر میگا پراجیکٹس سے اس علاقے میں ترقی کے نئے باب شروع ہونگے ، وزیر اطلاعات گلگت بلتستان
جمعرات 19 مئی 2016 19:23
گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ خطے کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگا، اور یہ بات سب پر عیاں ہے کہ وفاقی حکومت اس علاقے کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ، پاک چین فائبر آپٹک منصوبہ سمیت دیگر میگا پراجیکٹس سے اس علاقے میں ترقی کے نئے باب شروع ہونگے اور بہت جلد اس کے ثمرات نہ صرف اس صوبے کی عوام کو ملنا شروع ہونگے بلکہ تمام پاکستانی عوام کے لیئے ان منصوبوں کے فوائد نظر آنے لگیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ں ن لیگ کی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیئے ہر ممکن مدد دی ہے اور یہ اس بات کا مظہر ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام کی ترقی میں وفاقی حکومت کی سنجیدہ کوششیں ہمیشہ سے شامل ہیں۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ دونوں ممالک کے مابین عملی تعاون کا مظہر ہے اور اس منصوبے سے خطے میں دیرپا معاشی استحکام آئے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کے لیئے وزیر اعظم پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور صوبائی حکومت کی بھی کوشش ہے کہ اس منصوبے سے مکمل فائدہ اٹھایا جائے تاکہ خطے سے بے روزگاری اور معاشی ناہمواری کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔ گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ صوبائی حکومت نے روز اول سے ہی اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبے کسی صورت بھی التوا کا شکار نہ ہوں اور انکے لیئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری نظام کی بہتری اورمضبوطی کے لیئے صوبائی حکومت مخلص ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.