الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام یتیم بچوں کیلئے مقامی ہال میں تقریب کے اہتمام

کوئٹہ کی سطح پر شاندار تعلیمی خدمات سرانجام دینے والے ٹیلنٹیڈ یتیم بچوں میں ایوارڈ وشیلڈ تقسیم

جمعرات 19 مئی 2016 19:21

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ کے یتیم بچوں کیلئے مقامی ہال میں ایوارڈ ویننگ سرمنی منعقد ہوئی تقریب مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی تھے اس موقع پریتیم بچوں بچیوں سمیت ان کے سرپرستوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی تقریب میں کوئٹہ کی سطح پر شاندار تعلیمی خدمات سرانجام دینے والے ٹیلنٹیڈ یتیم بچوں میں ایوارڈ وشیلڈ تقسیم کیے گیے تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی ، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،حافظ نور علی ،اعجازمحبوب ،عبداﷲ خان ،محمد حسین ،احمد شاہ غازی بھی موجوتھے ۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی اور مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صرف کوئٹہ میں ڈیرہ سو کے قریب یتیم بچوں کی کفالت انہیں تعلیم وصحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

15رمضان کو پوری دنیا میں اسلامی تحریکیں یوم یتاما مائیگی الخدمت فاؤنڈیشن یتیموں کیلئے فنڈزریزنگ کرکے ان کی بھر پور خدمت کریں گے مخیر حضرات تاجر برادری وہرطبقہ فکر کے لوگ اس جدوجہد میں ا لخدمت فاؤنڈیشن کاساتھ دیں یتیم بچوں کی کفالت ،ان کی خدمات اور ان کیساتھ زندگی بھاگ دوڑ تعاون کرنے ،انہیں پریشانیوں سے نکالنے میں مدد کرنا احسان قدم ہے الخدمت فاؤنڈیشن یتیموں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کی کفالت میں پیش پیش ہے دکھی انسانیت کی خدمت الخدمت کا پہچان بن گیا ہے ۔

یتیموں بیواؤں غریبوں اور سہاراافراد کو سہارا دے کر الخدمت نے دیگر سماجی سیاسی تنظیموں کو تقلید ورہنمائی کااحسن راستہ بتادیا۔معاشرے کی بے حسی ،مفادات کرپشن کی وجہ سے آج غم سمیٹنے ،خوشیاں بھانٹنے والے آج بہت کم ہوگیے ہیں ۔الخدمت نے صوبائی دارالحکومت میں یتیم بچوں کو دینی وعصری تعلیم کا فیصلہ کرکے جہالت کو مٹانے کا آغازکر دیا ہے ۔

الخدمت کی سرپرستی وکفالت کی وجہ سے آج یتیم بچے تعلیمی اداروں میں پوزیشن لیکر بڑی کامیابی حاصل کر رہے ہیں ۔معاشرے کے دیگر طبقات کو پریشان حال عوام کیساتھ یتیموں بیواؤں ا ور بے سہارا افرادکا ساتھ دیناچاہیے ۔الخدمت کے زیر سایہ کفالت اختیار کرنے والے انشاء اﷲ معاشرے کے نیک نام کامیاب وبڑے لوگ بن کر ملک وقومکی خدمت ،والدین کا نام روشن کریں گے۔معاشرے کے بے سہار اپریشان حال لوگوں کو خدمت ودیانت والی سہارا کی ضرورت ہے غربت مہنگائی بے حسی نے سب سے زیادہ یتیموں کو متاثر کیا ہے انشاء اﷲ الخدمت کے چھتری تلے یتیموں کو بہتر ،دیرپا وکامیاب سہارامل گیا ہے الخدمت فاؤنڈیشن زندگی کے ہر میدان تعلیم صحت کھیل ریلیف ،خدمت میں بھر پور کردارا دا کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :