صحبت پور واپڈا کے اہلکاروں اور افسران کی من مانیاں اور کرپش عروج پر پہنچ گئے ہیں،سردارزادہ میر حیدر علی خان گو

صحبت پور کے لائن سپریٹنڈنٹ اور ایس ڈی او کا فوری تبادلہ کیا جائے،چیئرمین میونسپل کمیٹی

جمعرات 19 مئی 2016 19:21

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی سردارزادہ میر حیدر علی خان گولہ،میونسپل کمیٹی کے کونسلران، ہندؤپنچائت اور شہریوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحبت پور واپڈا کے اہلکاروں اور افسران کی من مانیاں اور کرپش عروج پر پہنچ گئے ہیں۔صحبت پور کے لائن سپریٹنڈنٹ اور ایس ڈی او کا فوری تبادلہ کیا جائے۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی سردارزادہ میر حیدر علی خان گولہ، ہندؤپنچائت کے مکھی موہن لعل، دلیپ کمار،ماسٹرالیاس احمد کھوسہ،نذیراحمد منگی ،میونسپل کمیٹی کے کونسلران و دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چند روز قبل ہندؤ برادری و دیگر نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اہلکاروں کے نا روا سلوک کی وجہ سے پرامن احتجاج کیاجس کی وجہ سے واپڈا اہلکاروں نے گزشتہ روز ہندؤبرادری کے سینکڑوں جائز کنکشن کاٹ دیئے۔

(جاری ہے)

شدید گرمی میں واپڈا کے اہلکاروں کی اس طرح کے حرکات انتہائی افسوس ناک ہیں۔واپڈاصحبت پور کے لائن سپریٹنڈنٹ کے اس انتقامی کاروائی پر حکومت بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان ،سی او کیسکو سے مطالبہ کرتے ہیں ۔ کہ صحبت پور کے ان کرپٹ اہلکاروں کیخلاف قانونی کاروائی کرکے ان کو فوری طور پر تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر ہم مزید احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :