زیر زمین پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے خضدار میں 500ڈیمز بنیں گے ،آغا شکیل احمد درانی

دھائیوں کی منصوبہ بندی کے باعث ہم اپنے آنے والی نسلوں کی زندگی کو محفوظ بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار

جمعرات 19 مئی 2016 19:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ زیر زمین پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے خضدار میں 500ڈیمز بنیں گے ۔ دھائیوں کی منصوبہ بندی کے باعث ہم اپنے آنے والی نسلوں کی زندگی کو محفوظ بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔پانی زندگی ہے جب پانی ہوگا تو انسانی زندگی بھی محفوظ ہوسکے گا۔

خضدار میں قبائلی رہنماء عبدالستار لانگو پارٹی کے لئے ایک اثاثہ ہے ان کی واپسی سے مسلم لیگ (ن) خضدار میں مذید مضبوط اور منظم ہوگی۔عبدالستار لانگو کا ایک بار پھر پارٹی میں فعال کردارادا کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کرنا پارٹی کے لئے حوصلہ افزااقدام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنّی خضدار میں قبائلی رہنماء عبدالستار لانگو اور ان کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے مسلم لیگ(ن) میں واپسی اور ایک بار پھر پارٹی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی سابق چیئرمین عبدالرحمن زہری عید محمد ایڈوکیٹ جاوید سوز رئیس محمد ایوب نوتانی میر ذاکر علی باجوئی عبدالوہاب عمرانی عنایت اﷲ جام ، عبدالوہاب سمالانی نذیراحمد زہری سیف اﷲ عبدالواحد مرداشئی و دیگر نے خطاب کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔مسلم لیگ(ن)خضدار کے صدرو ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاکہ عبدالستار لانگو کی پارٹی میں واپسی اور پارٹی کو فعال بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کرنا تمام لیگی کارکنوں کے لئے نیک شگون اور باعث افتخار ہے ۔

یقیناعبدالستار لانگو کی سیاسی خدمات اور بلدیاتی الیکشن کے موقع پر پارٹی کے لئے ان کافعال کردار تاریخ کاحصہ ہیں ۔ ان کی آمد سے پارٹی کارکنوں کو نیا حوصلہ اور ولولہ ملا ہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے محلہ سنّی کے لئے ایک واٹر سپلائی پانچ سو ڈوزر گھنٹے،ٹرانسفارمرز کی فراہمی اوردیگر منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ خضدار میں تعلیم صحت سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے تشکیل دینے کے علاوہ جو اہم منصوبہ بندی کی جارہی ہے وہ ہے خضدار میں ڈیمز کی تعمیر، اس سلسلے میں ہم نے وفاقی حکومت سے 500ڈیمز منظوری کی درخواست کی تھی جس پر اب بہت جلد عملدرآمد ہوگا اور یہاں قدرتی آبشار اور بارش کے پانی کو محفوظ بنایا جاسکے گا جس سے نہ صرف زیر زمین پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا بلکہ پینے کا پانی میسر آئیگا بلکہ زراعت کے شعبے کو بھی کافی ترقی ملیگی ۔

ڈیمز کی تعمیر مستقبل کو مد نظر رکھ کر منصوبہ تشکیل دیا جاہاہے ۔مسلم لیگ (ن) خضدار کے رہنماء عبدالستار لانگو نے کہاکہ میں ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا شکیل احمد درانی و دیگر رہنماؤں کاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے عزت بخشی میں ایک بارپھر پارٹی کے لئے ماضی سے بھی بڑھ کر اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گااور ان کی سیاست کا رفیق سفر بن کر پارٹی کو فعال بنانے کے لئے خدمات پیش کرونگا۔اور مجھے پارٹیوں کو فعال بنانے میں فرنٹ لائن دیکھیں گے اور انشاء اﷲ میں بھر پور خدمات پیش کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :