وقت آگیا کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے ،عوام بیدار ہوچکے، بیرسٹر سلطان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں، عمران خان
بیرسٹر سلطان کی قیادت میں ایسی حکومت بنائینگے جو کرپشن سے پاک ہو ،اپنی نگرانی میں آزاد کشمیر میں احتسابی نظام بناؤں گا آزاد کشمیر میں عمران خان کے جلسوں نے ثابت کر دیا عوام اب پی ٹی آئی کے حق میں یکطرفہ ہو چکے ہیں ،بیرسٹر سلطان محمود
جمعرات 19 مئی 2016 19:13
بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی مرضی و منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔آزاد کشمیر کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں۔ہم یہاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو کرپشن سے پاک ہو اور میں اپنی نگرانی میں آزاد کشمیر میں ایک ایسا احتسابی نظام بناؤں گا تاکہ کوئی بھی کرپٹ اس سے بچ نہ سکے۔
پاکستان میں بھی پانامہ لیکس کے بعد اب کرپشن کے خلاف تحقیقات کا دروازہ کھل گیا ہے اس سے جو کرپٹ لوگ ہیں ان سے نجات حاصل ہو گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر وآزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عمران خان کے جلسوں نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اب پی ٹی آئی کے حق میں یکطرفہ ہو چکے ہیں اور آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت اب پی ٹی آئی بنائے گی اور جسطرح پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں نے لوٹ مار، کرپشن اور تعصب کی سیاست کو فروغ دیا اورآزاد کشمیر کے قومی تشخص کو پامال کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.