لاہور، دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کا سپرراونڈ
فیم سپورٹس کلب نے عثمانیہ کلب کو سخت مقابلے کے بعدصفرکے مقابلے میں دوگول سے ہرا دیا
جمعرات 19 مئی 2016 19:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16کے سپرراونڈ کے تحت گزشتہ روز کھیلے گئے واحد میچ میں فیم سپورٹس کلب نے عثمانیہ کلب کو سخت مقابلے کے بعدصفرکے مقابلے میں دوگول سے ہرا دیا۔فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے واحد میچ میں فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈماڈل ٹاون میں فیم سپورٹس کلب نیعثمانیہ کو سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
ماڈل ٹاون کے رہائشی اپنی فیملی کے ساتھ یہ دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں آئے ہوئے تھے اور دونوں ٹیموں کے عمدہ کھیل سے محظوظ ہوتے رہے۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں طرف سے کئی جارہانہ مووومنٹ دیکھنے میں آئیں لیکن ناقص فنشنگ آڑے آتی رہی۔(جاری ہے)
فیم سپورٹس کی ٹیم نے کئی یقینی مواقع ضائع کیے جس کی وجہ اس پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی فیم سپورٹس کلب نے کئی خطرناک موومنٹ بنائیں لیکن عثمانیہ کلب کی دفاعی لائن نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔ کھیل کے 64 ویں منٹ میں فیم سپورٹس کلب کے سٹرائیکر راحیل نے بال کو کیری کرتے ہوئے ڈی کے اندر پہنچے اور گول کرنے کی کوشش کرنے کی پوزیشن میں تھے کہ عثمانیہ کلب کے دفاعی کھلاڑی عبدالروف طاہر نے سلائیڈ ٹیکللنگ کرتے ہوئے فاول کیا جس پر ریفری محمد شمس نے پنلٹی کک دے دی۔ جس پر کپتان عثمان غنی اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کر دیا۔ کھیل کے 70 ویں منٹ میں عثمانیہ کلب کے گول کیپر عبدالسلام کی ٹانگ پر شدیر چوٹ آنے کی وجہ سے میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے میدان سے باہر جانا پڑاجبکہ ان کی جگہ پر متبادل گول کیپر کو آنا پڑا۔کھیل کے 74 ویں منٹ میں فیم سپورٹس کلب کے سٹرائیکر احسن نے رائٹ مڈ فیلڈسے اٹیک کیا اور بال کو مائنس کرتے ہوئے عثمان غنی کو پاس دیاجس کو انہوں نے بال کو ڈائریکٹ ٹچ کرتے ہوئے انفرادی طور پر دوسرا اور ٹیم کے لیے دوسرا گول کردیا۔اس طرحفیم سپورٹس کلب صفر کے مقابلے میں دو گول سے فتح کی دیوی کو رام کرنے میں کامیاب رہی۔ اس میچ کے ریفری محمدشمس،فرسٹ اسسٹنٹ ریفری لیاقت علی شاہ، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفری اقبال احمد جبکہ میچ کمشنرشبیر احمد تھے۔کل فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈماڈل ٹاون میں قائد مانگا کلب اور سبزہ زار کلب کے مابین شام چھ بجکر تیس منٹ پرمیچ کک آف ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.