غریب و متوسط گھرانوں کے بچے بھی اب مہنگے سکولوں میں تعلیم حاصل کرینگے

وزیراعلیٰ پنجاب نے نامور ایچ سن کالج میں سکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی

جمعرات 19 مئی 2016 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) غریبوں اور متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچے بھی اب مہنگے سکولوں میں امیروں کے بچے کے ہمراہ تعلیم حاصل کرینگے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نامور ایچ سن کالج میں غریب اور متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ذہین اور مستحق بچوں کیلئے سکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی ہے اب غریبوں کے بچے بھی اشرافیہ کے ساتھ تعلیم حاصل کرینگے وزیراعلیٰ پنجاب نے اس پروگرام کیلئے 50 کروڑ سے زائد کی رقم مختص کر دی ہے رواں سال انڈومنٹ سکالر شپ پروگرام کیلئے پچاس کروڑ سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے ذرائع کے مطابق قابلیت کے حامل طلباء کو ایچی سن کالج میں تعلیم و تدریس کیلئے سکالر شپ فراہم کی جائینگی سکالر شپ پبلک سیکٹر میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء کو ہی میسر ہونگی سکالر شپ کیلئے طلباء کو ایچی سن کالج کا امتحانی ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوگا ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلباء کے تمام تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت خود برداشت کریگی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آنے والے بجٹ میں پروگرام کیلئے کثیر رقم مختص کی جائیگی اور سکالر شپ کیلئے طلباء کی تعداد کا تعین بعد میں کیا جائیگا۔