کراچی ،لیاری سے گینگ وار 3اہم ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 19 مئی 2016 18:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) قانون نافذکرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران گینگ وارکے3اہم ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرزاور پولیس نے لیاری کے علاقے سینگولین میں ٹارگیٹڈ کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران گینگ وار کے تین اہم ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کاتعلق عزیرجان بلوچ گروپ سے ہے بتایا جاتا ہے۔

ملزمان میں باسط عرف موت،رام جانے اورلمبیش بلوچ شامل ہیں جبکہ گرفتارملزمان سے اسلحہ اورمنشیات بھی برآمدہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان قتل اقدام قتل، بھتہ خوری، اغوائے برائے تاوان سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :