لاڑکانہ میں گرمی کی شدید لہر برقرار، معمولات زندگی متاثر

جمعرات 19 مئی 2016 18:37

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) لاڑکانہ میں تین روز سے گرمی کی شدید لہر برقرار، معمولات زندگی متاثر، شہر اور گرد و نواح میں گرمی کا درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ رکارڈ، لوگ سڑکوں پہ سایہ تلاش کرتے نظر آرہے ہیں گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں نے پارکوں اور نہروں کا رخ کردیا جبکہ لاڑکانہ میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ٹھنڈے اشیائے اور مشروبات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے شہری گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے اشیائے استعمال کررہے ہیں جبکہ واپڈا کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک تو سورج آگ برسا رہا ہے دوسری جانب بجلی کی بندش نے بھی جینا محال کردیا ہے جبکہ لاڑکانہ کے منچلے نوجوانوں نے مختلف واٹر پارکوں کا رخ کردیا ہے جہاں گرمی سے بچنے کے لیے صبح سے شام تک واٹر پارک میں نہاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں بوائز سیکنڈری اسکول میں گذشتہ 15 روز سے بجلی کی فراہمی معطل کی گئی ہے جس کے باعث طلبہ نے اسکول کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس دوران دو طلبہ بیہوش ہوگئے اور انہیں طبی امداد دی کر ہوش میں لایا گیا۔

احتجاج کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 15 روز سے بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوچکا ہے جس کے لیے متعدد بار سیپکو حکام سے شکایت کی گئی ہیں لیکن تاحال ٹرانسفارمر کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث دسویں جماعت کے اویس ناریجو اور نویں جماعت کے فردین میرانی بیہوش ہوگئے ہیں۔ طلبہ نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی فراہم کو یقینی بناکر ٹرانسفارمر کی فوری طور پر مرمت کروائی جائے تاکہ ہم بہتر تعلیم حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :