سندھ پولیس بھی سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی

سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کو جے آئی ٹی میں الزامات سے بچانے کی کوششیں جاری

جمعرات 19 مئی 2016 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) سندھ پولیس بھی سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی۔ سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کو جے آئی ٹی میں الزامات سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کا ایک اور چہیتا افسر جے آئی ٹی میں شامل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کو بچانے کے لیے سندھ حکومت اور پولیس شانہ بشانہ ہے۔

نثار مورائی کی جے آئی ٹی کے سربراہ پیپلز پارٹی کی بیرون ملک مقیم اہم شخصیت کے انتہائی قریبی دوست راو انوار پر قانون نافذ کرنے والے بعض اداروں کے تحفظات کو ایک بار پھر خاطر میں نہیں لایا گیا اور پیپلزپارٹی کے ایک اور چہیتے سمجھے جانے والے افسر ایس ایس پی جنید شیخ کو نثار مورائی کی جے آئی ٹی میں شامل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید شیخ عزیر بلوچ کی کمزور جے آئی ٹی میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں اور اب نثار مورائی کی جے آئی ٹی میں راو انوار کے ساتھ ان کی شمولیت اس جے آئی ٹی پر کچھ اچھے اثرات مرتب نہیں کرے گی۔

دوسری جانب اسپیشل برانچ نے ایس پی منیر شیخ کو جے آئی ٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کر رکھا تھا تاہم انکا تبادلہ دادو کر دیا گیا ہے جس کے بعد اسپیشل برانچ اس اہم اور حساس جے آئی ٹی میں نئے افسر کے نام پر غور کر رہی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :