رمیز شیخ عرف فیضان50 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث نکلا،رپورٹ میں انکشاف

جمعرات 19 مئی 2016 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) کراچی سے گرفتارسیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر رمیز شیخ عرف فیضان کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم 50 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر رمیز شیخ عرف فیضان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیئے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نے پولیس اہلکاروں،مذہبی اور سیاسی رہنماوٴں سمیت 50سے زائد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش رمیز نے انکشاف کیا ہے کہ 2013میں اس نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر حیدری کے علاقے میں 3تین پولیس اہلکاروں کو قتل کیا، جبکہ ملزم نے 2013میں ہی ساتھیوں کے ساتھ ملکر مذہبی جماعت کے مسعود الرحمان اور2014میں اورنگی ٹاوٴن میں سیاسی جماعت کے رہنما مجیب الرحمان کو قتل کیا۔ ملزم ہل پارک اور طارق روڈ کے علاقے سے بھتہ بھی وصول کرتا تھا۔ ٹارگٹ کلر رمیز سوک سینٹر میں سرکاری ملازمت بھی کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :