افغان کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہے :شہریار خان

جمعرات 19 مئی 2016 16:38

افغان کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہے :شہریار خان

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے اکبر بگٹی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے جس کے بعد پی سی بی نے انہیں 4مختلف گراؤنڈز پر کھیلنے کی آفر کی ہے جن میں سے کوئٹہ ایک ہے کیوں کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے بلوچستا ن میں امن بحال ہوگیا ہے ۔ شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کوئٹہ میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ لانچ کرنا چاہ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :