Live Updates

خدارا عمران خان کی کردار کشی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 مئی 2016 15:55

خدارا عمران خان کی کردار کشی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ نعیم الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 مئی 2016ء) : پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان نے کہیں بھی قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ۔ خدارا عمران خان کی کردار کشی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ا نہوں نے کہا کہ ملک کے باہر اثاثے رکھنے والوں کی پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے معاملات بالکل صاف و شفاف ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے فلیٹس ، بنک اکاﺅنٹس اور اثاثوں سے متعلق تمام تر تفصیلات گذشتہ تیس برس سے سب کے سامنے ہیں۔ جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد اور ادھوری ہیں، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اکاﺅنٹنٹ نے مجھ سے شکایت بھی کی ہے کہ جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی خبروں میں پوری تفصیلات نہیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے متعلق بیانات کو غلط رنگ دے کر پیش کیا جا رہا ہے اور اس کے پیچھے ایک مخصوص لابی ہے جو ایسا کر رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :